ہالینڈ،5اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): ہالینڈ میں حکام نے ملک میں جرائم کی شرح میں کمی آنے کے بعد 27جیلوں اور عدالتی اداروں کو بند کر دیا ہے تاہم وہ خالی جیلوں سے کھیلوں کی تفریحات کے لیے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ہالینڈ کے جنوب واقع ”بریڈا“جیل 130برس پہلے تعمیر کی گئی تھی تاہم اس وقت وہ قیدیوں سے خالی ہے۔ ملک میں جرائم کی شرح میں کمی آنے کے بعد گزشتہ دہائی کے دوران مجرموں کی تعداد 20فیصدکم ہو گئی۔
ہالینڈ کی وزارت داخلہ میں پراپرٹی پروجیکٹس کی ڈائریکٹر انیلوس وان پوکسٹل نے واضح کیا کہ قیدیوں کی تعداد میں کمی سزاؤں میں کمی کے معنی میں نہیں ہے۔ یقینا مختلف طریقے اپنا کر جیل خانوں کی نوعیت میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ہالینڈ کے حکام نے عمارت سے فائدہ اٹھانے کے واسطے خالی جیل کے دروازوں کو پھر سے مقفل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعد ازاں ان دروازوں کے پیچھے 350رضا کار اور 80اداکار بالغان کے ایک کھیل میں حصہ لیں گے جس کو جیل سے فرار کا نام دیا گیا ہے۔
ادھر اس مقابلے کے ذمے دار رِک سنیپل بروک نے واضح کیا کہ وہ جیلوں کے متعلق روایتی فلموں کو حقیقی جیل، بہت سے اداکار اور کھلاڑیوں اور بعض اسپیشل ایفیکٹس کے ذریعے حقیقت میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہالینڈ میں جیلوں کی بندش اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ نہیں ہے۔ اس سے قبل 2011سے 2013کے درمیان سوئس حکام نے بھی چار جیلوں کو بند کر دیا تھا۔